امام مساجد

ریاست تمام امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دے، فواد چوہدری کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کو چاہیے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آئے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کفایت مہم کے بعد پارلیمنٹرینز اور وزراءکی تنخواہیں بہت کم ہیں اور انٹرٹینمنٹ الاﺅنسز مکمل ختم کیے جا چکے ہیں۔