گوادر ہوٹل

گوادر ہوٹل پر حملے کا مقصد سی پیک منصوبوں کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش ہے، وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال

کوئٹہ۔(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گوادر میں واقع فائیو اسٹار(پی سی) ہوٹل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کے ہوٹل پر حملے کا مقصد سی پیک منصوبوں کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بتایا کہ کچھ منفی عناصر بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے پر عمل پیر ا ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ گوادر کے ہوٹل پر حملے کا مقصد سی پیک منصوبے کو ناکام بنا نا ہے ،مگر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کوفوری طور پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی سی پیک منصوبوں کی ترقی سے ہی ممکن ہے، جب سے بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کا آغاز ہوا ہے، ملک دشمن قوتیں حالات کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔

جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،سیکورٹی فورسز اور بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔