اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علماء ہمارے لئے محترم ہیں بچپن سے ہی روہیت ہلال کمیٹی کا تنازع دیکھتے آئے ہیں ہماری وزارت 15 ویں روزے تک قمری کیلنڈر پر اپنا کام مکمل کر لے گی اس کے بعد عمل درآمد روہیت ہلال کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی مرضی ہے۔
ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سارے علماء ہمارے لئے محترم ہیں ہم بچپن سے چاند کی رویت کا جھگڑا دیکھتے آئیں گے خلائی سائنس مسلمانوں نے ایجاد کی سائنس و ٹیکنالوجی کو عملی زندگی کے معاملات بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ زبر دستی عید کرانے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کے پاس نہیں ہے انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کا رواج پرانا ہو چکا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ 100 سال پرانی دوربین کے ساتھ چاند دیکھنا حلال ہے تو جدید دور بین سے کیوں نہیں دیکھا جا سکتا انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی 15 وین روزے تک قمری کلینڈر کے حوالے سے اپنا کام مکمل کر کے کابینہ کے سامنے پیش کر دے گی جبکہ اس پر عمل درآمد رویت ہلال کمیٹی اور کابینہ کی صواب دید ہے۔