'ٹائی ٹینک

کرپشن کا ”ٹائی ٹینک ”انجام کو پہنچنے جا رہا ہے،صمصام بخاری

فیصل آباد(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ کرپشن کا ”ٹائی ٹینک ”انجام کو پہنچنے جا رہا ہے۔

لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی۔کرپشن سے پاک معاشرہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو درست ٹریک پر ڈال رہے ہیں-

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم غلط کام کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے-

اپوزیشن شور شرابے سے توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے سید صمصام بخاری نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کا نتیجہ ہیں- ہم کم سے کم وقت میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں-انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ اُن کا وزیر اعظم دیانتدار اور محنتی ہے اورمشکلات کے بعد جلد آسانیاں شروع ہو جائیں گی۔