ہیڈکوارٹر

سینٹ نے پی آئی اے ہیڈکوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کےخلاف قرارداد حکومتی مخالفت کے باوجود منظور کرلی

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ نے پی آئی اے ہیڈکوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد حکومتی مخالفت کے باوجود منظور کرلی ۔ پیر کو اجلاس کے دور ان پیشکر دہ قرار داد میں کہاگیاکہ ایوان ہیڈکوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق ایوان پی آئی اے ہیڈکوارٹر کراچی میں قائم رکھنے کی سفارش کرتا ہے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اگر حکومت ہیڈکواٹر منتقل نہیں کر رہی تو اس قرارداد کی مخالفت کیوں کر رہی؟یہ عمل اتنا خفیہ کیوں ہے؟۔شیری رحمان نے کہاکہ کمیٹی میں سوال کیا تو منسٹر موجود نہیں تھے۔شیری رحمان نے کہاکہ کہا گیا منسٹر مصروف ہیں، ستر سینئر افسران کو ایک دن پہلے بتایا گیا کہ آپ کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا، پی آئی اے کی یونین پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کی فلائٹس بھی اسلام آباد منتقل کی گئی ہیں۔

رضا ربانی نے کہاکہ چند افراد پی آئی اے کے انتظامی امور پر قابض ہیں۔قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے پر ورکنگ ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،کراچی کے مفادات کا خیال رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ کراچی نے تحریک انصاف کو 14 سیٹیں دیں۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے ہیڈکوارٹر کی منتقلی مکمل مشاورت اور غورسے ہوگا۔بعد ازاں پی آئی اے ہیڈکواٹر کی اسلام آباد منتقلی کے خلاف سینیٹ نے قرارداد منظور کرلی اس موقع پر حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی ،قرارداداپوزیشن کے42اراکین کی جانب سے پیش کی گئی۔