پارلیمان

عمران خان نے پارلیمان میں آئی ایم ایف کو ملک بیچ دینے سے متعلق حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کیا‘چوہدری منظور

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہاہے کہ عمران خان نے پارلیمان میں آئی ایم ایف کو ملک بیچ دینے سے متعلق حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کیا، عوامی حقوق سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات کا جواب نہ دے کر عمران خان نے آج خود کو سلیکٹڈ وزیراعظم ثابت کردیا۔

انہوںنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی عدم موجودگی میں بالآخر عمران خان پارلیمان میں تقریر کرنے میں کامیاب ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو کے خوف سے سہمے ہوئے وزیراعظم کی ان کی موجودگی میں پارلیمان آنے کی ہمت نہیں ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نظر بچا کر خوف زدہ وزیراعظم چار منٹ ہی تقریر کرسکے، گزشتہ سیشن میں چیئرمین بلاول بھٹو کے فلور پر آنے سے قبل عمران خان پارلیمان سے غائب ہوگئے تھے۔چوہدری منظور نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سوالات کا آج بھی جواب نہیں دیا، عوامی حقوق سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات کا جواب نہ دے کر عمران خان نے آج خود کو سلیکٹڈ وزیراعظم ثابت کردیا، عمران خان نے پارلیمان میں آئی ایم ایف کو ملک بیچ دینے سے متعلق حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کیا۔