بلوچستان

بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے، آصف زرداری

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر باعث تشویش ہے، بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔