لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیے گئے ،تبدیلی کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت عوام کو ان کا حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی،دی ضروریات کی فراہمی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔
بدھ کوعثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے،تبدیلی کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت عوام کو ان کا حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی،افسوس ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے، اسکولوں،اسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی،سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیے گئے،ماضی قریب میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا،اب عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمینی حقائق کے مطابق دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں،شہرشہر قریہ قریہ جا کرعوام سے مل رہا ہوں،ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے،بنیادی ضروریات کی فراہمیکیلئےترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔