تحفظ وغربت

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی سماجی تحفظ وغربت مٹا ومہم مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) ڈاکٹرثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وغربت مٹا ومہم مقرر کردیا گیا ، ثانیہ نشتربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں پھر توسیع کردی گئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا اور انھیں وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی اور معاملات دیکھیں گی۔ثانیہ نشتر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔