کینسر کی شکار

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کا علاج کرانے کی یقین دہانی

لاہور(آئی این پی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کا علاج معالجہ کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار ناصر بیراج نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کے علاج معالجہ اور مالی مدد کی درخواست وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کو ان کے آفس میں دی. وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ہیر سنگھار کا علاج کرانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں ہیر سنگھار کی درخواست دیں گے تاکہ ان کا علاج اور مالی مدد کی جاسکے۔