لاہور ( این این آئی) بلدیاتی اداروں کی تحلیل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل اور نئے قانون کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست پنجاب کے چیئرمینز ضلع کونسل نے قاضی مبین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ءمیں افسر شاہی کو بے لگام اختیارات دیئے گئے، نئے قانون میں الیکشن ٹربیونل تشکیل دینے اور قواعد مرتب کرنے کا آئین سے متصادم ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نئے بلدیاتی قانون کو کالعدم قرار دینے اور تحلیل ہونے والے بلدیاتی اداروں کی بحالی کی جائے۔