لالہ موسی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اسامہ کائرہ اور اس کے دوست حمزہ بٹ کولا لہ موسیٰ نو گزہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،
اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی نماز جنازہ لالہ موسی کے میں ادا کی گئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر غلام سرور خان،یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، راجہ ذوالقرنین، ندیم افضل چن ، راجہ پرویز اشرف ،مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی،سابق چئیر مین سینٹ سید نیئر حسین بخاری، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو،سابق نگران وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات،پی پی سینئر رہنما فرحت اﷲ بابر،نواب زادہ غضنفر گل،چودھری جعفر اقبال ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور ،سابق گورنر لطیف کھوسہ،سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی،دعوت اسلامی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا ،پیر محمد افضل قادری،
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،صحافی،وکلائ،فوجی افسران،ڈاکٹر،سینیٹرز او رلوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی،قمرزمان کائرہ کے جوان سال بیٹے اسامہ قمرکی نماز جنازہ لنک اسکول گراونڈ لالہ موسی میں اداکی گئی جس میں عام لوگوں اور سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد میں اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کو آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا،نماز جنازہ سے قبل قمر الزمان کائرہ کی رہائشگاہ پرپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری ،اعتزاز احسن ، نثار کھوڑو، وقار مہدی، راشد ربانی، جام مہتاب ڈہر،
مصطفی نواز کھوکھر، زمرد خان، اورنگزیب مری سمیت مختلف لوگوں نے تعزیت کی۔قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی نماز جنازہ میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور شیخ رشید ایک ہی صف میں ساتھ ساتھ دکھائی دیے، ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اسامہ قمر کی قل خوانی آج بروز اتوار کو کائرہ ہاوس لالہ موسی میں ہوگی اور اختتامی دعا 11بجے کی جائیگی۔یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ گزشتہ روز لالہ موسی میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ اسامہ قمر کا ایک دوست حادثے میں زخمی بھی ہوا تھا۔ حادثہ قمرالزمان کی رہائشگاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا تھا،ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اسامہ کی کار درخت سے ٹکرا گئی تھی،وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا