اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ریڈار پر جو لوگ ہیں حکومت ان کو بڑے عہدے نہ دے ،نیب میں جو کیسز ہیں وہ تو چلتے ہی رہیں گے روکیں گے نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب ریڈار پر جو لوگ ہیں حکومت ان کو بڑے عہدے نہ دے۔انہوں نے کہاکہ نیب میں جو کیسز ہیں وہ تو چلتے ہی رہیں گے روکیں گے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حکومت کو بھیجے تھے وہ نہیں ڈالے گئے وہ لوگ آج کہاں ہیں ؟انہوں نے کہاکہ ہتھکڑی لگانے سے عزت نفس مجروح ہوتی ہے تو اب ہتھکڑیاں نہیں لگاتے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کا سوال ہے تو تب سوچتے جب منی لانڈرنگ میں اپنے گھر کی خواتین کو شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خاتون کو پہلے سوالنامہ پھر نیب کی خاتون افیسر گھر جا کر بیان لیں گی۔