مانگا منڈی(آن لائن)اداکارہ شمع رانا کی اسٹیج واپسی کے فیصلے نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچادی ہے جس پر شمع رانا کا کہنا ہے کہ میں نے اسٹیج اپنی مرضی سے چھوڑا تھا اور اب واپسی کا فیصلہ بھی ذاتی ہے اس فیصلے سے کسی کو ڈرنے یا خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شمع رانا نے کہاکہ میں نے چند ذاتی وجوہات کی بناءپر شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اب دوبارہ واپس آگئی ہوں انشا ءاللہ پلازہ تھیٹر سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ جاری کروں گی۔مجھے تھیٹر پر بہت پیار اور پذیائی دی گئی تھی جسے میں ابھی تک نہیں بھولی ہوں کیونکہ اسی پذیرائی کی بناءپر ہی میں اپنی پرفارمنس بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
شمع رانا نے مذید کہاکہ میں تھیٹر واپسی پر لالاشہزاد کی مشکور ہوں جنہوں نے دوبارہ واپسی پر مجھے پلازہ تھیٹر میں ویلکم کیا ہے میں انشا ءاللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گی بلکہ اپنی پرفارمنس نے ثابت کردوں گی کہ میں ابھی بھی اتنی کامیاب ہوں جتناپہلے تھی۔