اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران ، روس اور چین کے وزرئے خارجہ کے سامنے پاکستان کا نقطہ نظر واضح طورپر پیش کرونگا ۔
منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرغزستان کے شہر بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے میں وہاں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ون آن ون ملاقاتیں ہونگی اس کے علاوہ میری وہاں تین اہم دو طرفہ اہم ملاقاتیں طے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ چین اور ،روس کے وزرائے خارجہ سے میں بالخصوص ملاقات کرونگا کیونکہ ہمارے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مجھے تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں چاہوں گا کہ دونوں پی فائیو مستقبل پانچ ممبران میں شامل ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ و اپسی پر انشاءاللہ میں نے ایک خاص اجلاس بھی بلایا ہے جس میں ہم اس بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے تا کہ جب ایران کے وزیر خارجہ تشریف لائیں تو ہم پاکستان کا نقطئہ نظر واضح طور پر ان کے سامنے رکھ سکیں۔