جرات مندانہ

وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے‘فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا-

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں-وزیراعظم عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے-انہوں نے کہا کہ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں –

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا-فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں-